
ریاض:سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا جس میں ثقافتی پریڈ سمیت سینکڑوں غیر ملکی فنکاروں نے شرکت کی جبکہ 30 ہزار سے زائد سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ ریاض سیزن چھ ماہ جاری رہے گا جس کے مختلف زونز میں تفریحی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض سیزن 2025 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کے لیے 30 ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی پہنچے۔ اس موقع پر سینکڑوں غیر ملکی فنکاروں نے جہاں اپنے فن کا مظاہرہ کیا وہیں ثقافتی فلوٹس نے بھی خوب رنگ جمایا جنھیں دیکھ کر شرکاء خوب محظوظ ہوئے ۔
ریاض سیزن میں بلیوارڈ سٹی اور بلیوارڈ ورلڈ جیسے بڑے زونز سمیت دیگر کئی زونز شامل ہیں جن میں اگلے چھ ماہ تفریحی سرگرمیاں جاری رہیں گی جن کو دیکھنے کے لیے اندرون اور بیرون ممالک سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
DATE . Oct/11/2025


