ریاض۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 28 نومبر سے 4 دسمبر 2024 کے درمیان 18 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی گرفتار تارکین میں سے 10824 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی 4638 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3027 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
– Advertisement –
Date .Dec /8 /2024