سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر واضح پیغام دے دیا ایران بھی سمجھتا ہے کہ کشیدگی اُس کے مفاد میں نہیں ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا۔

امریکی چینل کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔

سعودی عرب کا پاکستانیوں کو بڑی تعداد میں ویزے دینے کا اعلان، وزیراعظم قطر پہنچ گئے 1009 وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس سے خط

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ اُنہوں نے ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن و سلامتی ے لیے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران بھی یہ بات سمجھتا ہے کہ کشیدگی اُس کے مفاد میں نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top