سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی

سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔
سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔ ورلڈ کپ کے میچز 5 شہروں کے 15 سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے جدید طرز پر اسٹیڈیم کا ڈیزائن بھی تیار کیا تھا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے میگا ایونٹ کی میزبانی ملنے پرسعودی ولی عہد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی کامیابی سعودی عرب کے وژن 2030 کیلئےوابستگی کو تسلیم کرناہے اور ہم ایک شاندار ٹورنامنٹ کے منتظرہیں۔

DATE .DEC /12 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top