سعودی عرب کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرے گا

News Image

اسلام آباد:سعودی عرب کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ ریاض میں منعقد ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کرے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے بتایا کہ فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی پویلین “پاکستان دا منرل مارول” کے نام سے قائم کیا جائے گا، جس میں ملک کے معدنی وسائل اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فورم میں پاکستان کی 13 سرکاری اور نجی منرل کمپنیاں شرکت کریں گی، جو عالمی سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کو پاکستان کے معدنی شعبے کی صلاحیتوں سے آگاہ کریں گی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ریاض میں قائم کیا جانے والا پاکستان پویلین اپریل 2026 میں ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور اس سے بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم معدنیات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں

DATE . Jan/3/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top