
جدہ:سعودی فٹبال کلب الاھلی نے کاواساکی فرنٹیل کو شکست دے کر پہلی بار ایشین چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیت لیا۔
جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں الاھلی سعودی نے کاواساکی فرنٹیل کو دو گول سے ہرایا۔ کھیل کے35ویں منٹ میں برازیلیں وِنگر ’گالینو‘ نے گول کرکے الاھلی کو برتری دلائی۔7منٹ بعد فرانک کیسی نے برتری دگنی کردی، جو آخر تک برقرار رہی۔ الاھلی ایشین چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے والا سعودی عرب کا تیسرا کلب ہے۔ اس سے قبل الاتحاد اور چار مرتبہ کے چیمپئن الہلال یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
DATE . May/12/2025