سعودی وزارت حج و عمرہ کی عازمین حج کو ’’نسک کارڈ‘‘ ساتھ رکھنے کی ہدایت

News Image

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے تمام عازمین حج کو ایک اہم ہدایت جاری کی ہے جس میں انہیں تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنا ’’نسک کارڈ‘‘ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔
وزارت حج و عمرہ اور عازمین کی آگاہی سینٹر نے مشترکہ طور پر ایک خصوصی مہم شروع کی ہے تاکہ عازمین حج کو ڈیجیٹل حج کارڈ کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین حج مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے دوران جب بھی اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلیں تو لازمی طور پر اپنا ’’نسک کارڈ‘‘ اپنے ساتھ رکھیں۔ نیز، جب بھی کوئی سرکاری اہلکار کارڈ کا مطالبہ کرے تو اسے دکھائیں۔

’’نسک کارڈ‘‘ میں عازم حج کے متعلق تمام تر تفصیلات موجود ہیں، بشمول مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ان کی عارضی رہائش کا پتہ اور مشاعر مقدسہ (وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) میں ان کے خیموں کے بارے میں معلومات درج ہیں۔

DATE . May/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top