
نجران:سعودی پرو فیشنل فٹبال لیگ میں النصر نے الاخدود کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
النصر نے ال اخدود کو 9گول سے ہرایا۔ النصر کی ٹیم کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ’سادیومانے‘ نے4گول داغے۔ ’جان دوران ‘ نے2مرتبہ فٹبال کو جال کی راہ دکھائی۔ ایمن یحییٰ، مارسيلو بروزووچ اورمحمد ماران نے بھی 1،1گول کیا۔ النصر کی گولز کے اعتباز سے یہ لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل النصر نے2024میں ابہا کے خلاف8گول سے کامیابی سمیٹی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی النصر کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر63پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ الاتحاد74پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ الہلال کی 68پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔الاخدود کا ریلیگیشن سے بچنے کا خواب خطرے میں پڑ گیاہے۔ ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہے، اور سیف زون سے چار پوائنٹس پیچھے ہے-
DATE . May/14/2025