سعودی کلب الاتحاد کو ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں مسلسل دوسری شکست، شباب الاھلی نے ہرادیا

News Image

سعودی کلب الاتحاد کو ایشیئن چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں مسلسل دوسری شکست،متحدہ عرب امارات کے کلب شباب الاھلی نے ہرادیا۔

جدہ میں کھیلے گئے میچ میں شباب الاھلی نےسعودی پرو لیگ کے دفاعی چیمپئن الاتحاد کے خلاف ایک گول سے کامیابی سمیٹی۔الاتحاد ی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ شباب الاھلی کے ایرانی مڈفیلڈر سعید عزت‌اللهی نےپہلے ہاف کے اختتام سے پانچ منٹ قبل میچ کا فیصلہ کن گول کیا۔

اس ناکامی کے بعد الاتحاد کی ٹیم محض دو میچوں کے بعد ویسٹ ایشیا لیگ مرحلے میں 12ٹیموں میں سے 11ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے ابتدائی آٹھ ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

DATE . Oct/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top