سعودی گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

سعودی گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں  اظہار دلچسپی
فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب کے ایک سرمایہ کارگروپ نے  پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 گزشتہ روز و فاقی وزیر بورڈ  آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کاروباری شخصیات، اوورسیز پاکستانیوں اور میڈیا نمائندگان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔

اس دوران پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد میں رشید خان نیازی، سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز پی ٹی وی اسلام آباد، محمد طارق غوث،  نائب چیئرمین/صدر فالکن وژن کمپنی (جدہ، مملکت سعودی عرب) ذوالفقار،  بزنس ہیڈ فالکن وژن پاکستان  ڈاکٹر عصمت اللہ خان،  پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیشن اور کنٹری ہیڈ فالکن وژن مقبول، کرنل جمشید اور عتیق (جو کوریا میں مقیم اوورسیز پاکستانی ہیں)  اور لگژری گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک  شخصیات شامل تھیں۔

دوران ملاقات  سعودی عرب کے ایک سرمایہ کارگروپ نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی  جس پر  حکومت کی طرف سے مکمل سہولت کاری کی یقین دہانی کروائی گئی۔

DATE . 31/July/ 2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top