پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے فرانس میں اپنی مدت ملازمت مکمل کر لی۔ان کے اعزاز میں پیرس کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اپنے خطاب میں عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ فرانس میں تعیناتی کسی اعزاز سے کم نہیں ، مدت ملازمت کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے دفاعی، کاروباری اور سیاسی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے معاہدے کئے ،حکومت پاکستان کی کوششوں سے پی آئی کی یورپ میں پروازوں کی بحالی پر کمیونٹی کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد پیرس میں بھی پی آئی اے کی باقاعدہ پروازوں کا آغا ز ہوجائے گا۔عاصم افتخار نے کہا کہ سفارتخانےکی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد پاکستان بھارت کو شکست دے کر یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب ہوا۔تقریب میں عاصم افتخار احمد کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔اس موقع پر شرکاء نے عاصم افتخار احمد کو فرانس میں ان کی مدت ملازمت پوری ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔۔
DATE .DEC /12 /2024