سلامتی کونسل: غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کر دی

امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیاہے۔ 15رکنی سلامتی کونسل میں 10غیر مستقل ارکان کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی جانیوالی ایک قرارداد پر رائے شماری ہوئی ۔۔۔ قرارداد میں سلامتی کونسل کو عالمی امن اور سلامتی قائم رکھنے کی ذمہ داری یاد دلائی گئی ہے اور غزہ میں تمام فریقین سے فوری ، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے علاوہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے جبکہ امریکہ نے اپنا ویٹوکا حق استعمال کرتے ہوئے اسکی مخالفت میں ووٹ دیا۔

DATE. NOV /21 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top