سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری پروگرام پر اجلاس

News Image

نیویارک: چین اور روس کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری پروگرام پر اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران امریکی نمائندے نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ یورینیم افزودگی کے بغیر براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی نائب خصوصی ایلچی مورگن اورٹاگس نے کہا کہ امریکہ باضابطہ بات چیت کا خواہاں ہے، تاہم شرط یہ ہے کہ ایران بھی براہ راست اور بامعنی مذاکرات پر آمادہ ہو۔جواب میں اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایراوانی نے کہا کہ نام نہاد زیرو انرچمنٹ پالیسی ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے تحت حاصل حقوق کے منافی ہے۔

ایرانی نمائندے نے زور دیا کہ سفارت کاری اسی صورت ممکن ہے جب امریکہ اور یورپی ممالک اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں۔

DATE . Dec/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top