سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے کی فلموں میں انٹری، فلم کا نام سامنے آگیا

سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے کی فلموں میں انٹری، فلم کا نام سامنے آگیا
ابیر سنگھ کے فلم انڈسٹری میں انٹری سے متعلق کئی برسوں سے خبریں زیر گردش تھیں: میڈیا رپورٹس/ فوٹو سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے ابیر سنگھ جلد فلمی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیرا کے نام سے مشہور سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی کے بیٹے ابیر سنگھ جلد ہی ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابیر سنگھ کے فلم انڈسٹری میں انٹری سے متعلق کئی برسوں سے خبریں زیر گردش تھیں۔

فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق ابیر فلم ’ٹارزن‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے اور اس فلم میں سورج پنچولی بھی شامل ہوں گے۔ 

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فی الحال اس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات محدود ہیں اور یہ بات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے کہ کیا سلمان خان اس فلم کو پروڈیوس کریں گے یا کسی اور حیثیت سے اس کے ساتھ منسلک ہوں گے۔

DATE . 13/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top