پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیے گئے
ذمہ داری ملنے پر سمیر احمد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کےلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے۔ایونٹ کے گزشتہ ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے، ان کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ دنیا بھر سے کھلاڑی اور شائقین کھیل کے لیے پاکستان کے جذبے اور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔
DATE. NOV /21 /2024