سندھ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی سخت اقدامات

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں 9 اپریل سے 16 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ کو پیش کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بالخصوص ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ غیر فٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے، کیونکہ یہ نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ عوام کی جان و مال کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

DATE . Apr/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top