بیجنگ ()
اس سال چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 70 سالوں کے دوران، سنکیانگ میں لوگوں کی اوسط عمر 1949 میں 30 سال سے بڑھ کر 2024 میں 77 سال تک ہو گئی ہے۔ 2024 میں سنکیانگ میں ملازمت کرنے والے افراد کی کل تعداد 2012 کے مقابلے میں 11.6 فیصد بڑھ کر 13.91 ملین تک پہنچ گئی۔لوگوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 30,000 یوآن تک پہنچ گئی ، اور نو سالہ لازمی تعلیم کی شرح 99 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔
استحکام سنکیانگ کی اولین ترجیح ہے۔ماضی میں سنکیانگ کے لوگ پرتشدد دہشت گردی کا شکار تھے۔ آج، سنکیانگ میں کئی سالوں سے پرتشدد دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور تمام قومیتوں کے لوگوں کا سلامتی کے احساس کے حوالے سے شرحِ اطمینان مسلسل پانچ سالوں سے 99 فیصد سے زیادہ ہے۔ 2024 میں سنکیانگ میں 300 ملین سے زائد سیاح آئے۔ ترقی ہی استحکام کی ضمانت ہے۔ سنکیانگ کی کل اقتصادی پیداوار 1955 میں 1.231 بلین یوآن سے بڑھ کر 2024 میں 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ ہو گئی ہے۔کم اونچائی والی معیشت اور نئی توانائی جیسی ابھرتی ہوئی صنعتیں تیز رفتار ترقی کر رہی ہیں۔ سنکیانگ کی درآمد ات و برآمدات مسلسل تین سالوں سے سالانہ 100 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہیں۔ آج سنکیانگ دنیا بھر کے 220 سے زائد ممالک اور علاقوں کے ساتھ تجارت کرتا ہے۔
ایک مستحکم،کھلااور ترقی کرنے والا سنکیانگ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے “پسندیدہ مقام” بنتا جا رہا ہے۔ 2024 میں، سنکیانگ میں 5 ملین سے زائد غیر ملکی سیاح آئے، جو کہ سال بہ سال 46 فیصد کا اضافہ تھا۔ امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈینی ہائی پھنگ نے کہا کہ”ہم مغربی میڈیا سے جو کہانیاں سنتے ہیں وہ عام طور پر مثبت نہیں ہوتیں۔ سنکیانگ کا ماحول بہت مثبت ہے، جو بہت ہی اچھا ہے!” ۔ سنکیانگ کا دورہ کرنے کے بعد، آسٹریلیا کی “ایشیا پیسفک ڈیفنس رپورٹ” کے چیف ایڈیٹر برگ مین نے کہا کہ انہوں نے واضح طور پر محسوس کیا ہےکہ یہاں مقامی تاریخ اور ثقافت کا مکمل احترام کیا جاتا ہے۔
DATE . Sep/20/2025