سنکیانگ میں چائنا میڈیا گروپ کے آرٹس گروپ کی پرفارمنسز پرمبنی پروگرام 23 ستمبر کو نشر ہو گابیجنگ ()اس سال چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے آرٹس گروپ ” ہارٹ ٹو ہارٹ ” نے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں رنگا رنگ پرفامنسز پیش کیں ۔ان آرٹ پرفامنسز پر مبنی ایک خصوصی پروگرام 23 ستمبر کی شام چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی چینلز،موبائل ایپلکیشنز اور ویب سائٹ سمیت نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر ہوگا۔ یہ پرجوش پرفارمنس 56 قومیتوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی جانب سے گیت”فلو می ٹو سنکیانگ” گاتے ہوئے شروع ہوتی ہے، جس میں سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے لوگوں کی خوشگوار اور خوشحال زندگی کو خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔پرفارمنس ناظرین کو نئے دور میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میں سنکیانگ کے بھرپور اقدامات کو محسوس کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بھرپور ترقی کے نئے منظر نامے کا مظاہرہ پیش کرتی ہے۔

DATE . Sep/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top