سنگا پور میں جاری فن ٹیک فیسٹیول 2025 میں پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح

News Image

سنگا پور:سنگا پور میں جاری فن ٹیک فیسٹیول 2025 میں پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ہائی کمشنر اور ناظم الامور سلمان محمود نے پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کیا۔14 نومبر تک جاری رہنے والا سنگاپور فِن ٹیک فیسٹیول دنیا کے سب سے بڑے فِن ٹیک اجتماعات میں سے ایک ہے۔

اس سال کے ایونٹ میں 600 سے زائد نمائش کنندگان اور 41 بین الاقوامی پویلینز شامل ہیں۔ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی 6معروف فِن ٹیک کمپنیوں پر مشتمل وفد کر رہا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر اور ناظم الامور سلمان محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنے قدم مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ پاکستانی فِن ٹیک کمپنیاں عالمی پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ دیں۔

DATE . Nov/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top