سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر یاسر حسین کا طنزیہ جواب

سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر یاسر حسین کا طنزیہ جواب
بھارت نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور پاکستانی مخالف فلم ‘بارڈر 2’ بنائی ہے جس کا مرکزی کردار سنی دیول نے ادا کیا/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے بالی وڈ اداکار سنی دیول کو پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر طنزیہ جواب دیا ہے۔

بھارت نے اپنی روایت کو برقرار  رکھتے ہوئے حال ہی میں ایک اور پاکستانی مخالف فلم ‘بارڈر 2’ بنائی ہے جس کا مرکزی کردار سنی دیول نے ادا کیا۔

اپنی فلم کی پروموش کے دوران سنی دیول نے  فلم کا ایک پاکستانی مخالف ڈائیلاگ ‘آواز کہاں تک جانی چاہیے، لاہور تک’ لڑکھڑاتی آواز میں بولا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو کو یاسر حسین نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا اور  طنز کرتے ہوئے کہا کہ انکل کی تو اپنی آواز نہیں نکل رہی۔

سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر یاسر حسین کا طنزیہ جواب
فوٹو اسکرین گریب/ انسٹاگرام یاسر حسین

اس ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے بھی کمنٹس کیے، کسی نے بالی وڈ اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا تو کسی نے ڈائیلاگ کا مذاق اڑایا۔

سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر یاسر حسین کا طنزیہ جواب

DATE . Jan/24/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top