
زیورخ سوئٹزرلینڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ہسپانوی ٹیم نے2022 کی فائنلسٹ ٹیم جرمنی کو ایک گول سے شکست دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ’ایتانا۔بونمتی‘ نے کھیل کے113ویں منٹ میں کیا۔ فائنل اسپین اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان اتوار کو باسل میں کھیلا جائےگا۔
DATE . July/25/2025