سوست ڈرائی پورٹ، عوامی ریلیف، علاقائی خوشحالی اور قومی ترقی کا اہم راستہ

News Image

گلگت: سوست ڈرائی پورٹ عوامی ریلیف، علاقائی خوشحالی اور قومی ترقی کا اہم ذریعہ بن کر سامنے آ رہا ہے۔حکومتی اقدامات کے باعث سوست ڈرائی پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے گلگت بلتستان کے عوام کو سہولیات اور ترقی کے نئے مواقع میسر آ رہے ہیں۔

سوست ڈرائی پورٹ سی پیک کا کلیدی تجارتی گیٹ وے ہے اور پاک چین زمینی تجارت کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ گلگت بلتستان سے کراچی تک قومی سپلائی چین کی ریڑھ کی ہڈی بھی یہی بندرگاہ ہے۔گزشتہ سال سوست ڈرائی پورٹ سے 22 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا، جو قومی معیشت کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔عوامی مطالبے پر حکومت نے سوست پورٹ سے آنے والی اشیاء پر سیلز، انکم اور فیڈرل ایکسائز ٹیکس میں تقریباً 4 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے، جس کا مقصد اشیائے ضروریہ کو سستا بنانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

DATE . Jan/24/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top