
دفاعی چیمپئن سپین کے کارلوس الکاراز کی ومبلڈن اوپن میں پیش قدمی جاری ۔ کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔برطانیہ کے کیمرون نوری،روس کے کیرن خیچانوف اورامریکہ کے ٹیلر فرٹز بھی لاسٹ 8میں پہنچ گئے۔
لندن میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے روس کے ’آندرے روبلیو ‘ کو چار سیٹس میں شکست دی۔ الکاراز نے روبلیو کو چھ۔7،چھ۔3، چھ۔4اور چھ۔4سے ہرایا۔برطانیہ کے کیمرون نوری نےچلی کےنکولس جیری کو پانچ سیٹس میں مات دی۔ نوری نے جیری کے خلاف میراتھن میچ میں چھ۔3،سات۔6،چھ۔7 ، چھ۔7اور چھ۔3سے کامیابی سمیٹی۔
روس کے کیرن خیچانوف نے پولینڈ کے کامل ۔مائیشاک کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ خیچانوف نے مائیشاک کے خلاف چھ۔4، چھ۔2اور چھ۔3سے کامیابی سمیٹی ہے ۔امریکہ کے ٹیلر فرٹز کوآسٹریلیا جارڈن تھامپسن کے خلاف چھ۔1اورتین۔0 سے برتری حاصل تھی کہ تھامپسن انجری کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہو گئے۔
DATE . July/8/2025