
اٹلی:سپین کے کارلوس ویرونا نے جیرو ڈی اٹالیا کا 15واں مرحلہ جیت لیا۔ہسپانوی سائیکلسٹ کی یہ پہلی گرینڈ ٹور فتح ہے۔
اکیس مراحل پر مشتمل ریس کا 15واں مرحلہ 219 کلومیٹر طویل پہاڑی ٹریک پر مشتمل تھا۔ 32 سالہ ہسپانوی رائیڈر نے مقررہ فاصلہ5گھنٹے15منٹ اور41سیکنڈز میں طے کیا۔
جرمنی کے فلورین اسٹورک 22سیکنڈز کے فرق سے دوسرے جبکہ اٹلی کے کرسچئن سکارونی مزید ایک سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔میکسیکو کے آئزک ڈیل ٹورو کی مجموعی برتری برقرار ہے۔
DATE . May/26/2025