سکاٹش اوپن جونیئر چیمپئن آذان علی خان کی وطن واپسی

سکاٹش اوپن جونیئر سکاش چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی اذان علی خان اور برٹش جونئیر اوپن سکواش چیمپئن فاتح سہیل عدنان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے والےقومی ہیرو آذان علی خان اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے جہاں ان کے والدین، اہل خانہ، کوچز اور عہدیداران نے شاندار استقبال کیا ۔آذان علی ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور اٹلی کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔
۔۔۔
برٹش جونئیر اوپن سکواش چیمپئن سہیل عدنان کا لاہور کے ہوائی اڈے پرسیکرٹری داخلہ پنجاب و چیئرمین پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل نے استقبال کیا۔ پنجاب سکواش کمپلیکس میں سہیل عدنان کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گئی۔ سہیل عدنان نے کہا کہ 18 سال بعد پاکستان کے لئے چیمپئن شپ جیتنے پر بے حد خوش ہوں اور مستقبل میں مزید محنت سے پاکستان کیلئے اعزازات لانا چاہتا ہوں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE .JAN/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top