سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بحفاظت بازیاب کرالیے

سکیورٹی فورسز کی  قلات میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بحفاظت بازیاب کرالیے
فوٹو: فائل

سکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب این 25 پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے قریب این 25 پر دہشت گردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

سکیورٹی فورسز  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی بحفاظت بازیاب کرالیےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کرلی گئیں، بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

دہشت گردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خاران میں دہشتگردوں نے لجے روڈ پر مسافرگاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 مزدور زخمی ہوگئے، فورسز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

DATE . 20/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top