
سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں کامیاب آپریشن کیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بناتے ہوئے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو جہنم واصل کر دیا ۔ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ۔علاقے میں موجود خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پرکارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں ۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
DATE . JAN /13/202


