سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ،فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

News Image

راولپنڈی :تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا مقابلہ شام 6بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔پاکستان ۔سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز میں تمام ٹیموں نے چار۔چار میچ کھیلے ۔پاکستان نے تین میچ جیت کر6پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

سری لنکا نے دو میچ جیتےاور چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ زمبابوے نے اپنی واحد کامیابی سری لنکا کے خلاف میچ میں حاصل کی ۔

DATE . Nov/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top