سیالکوٹ۔8دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں عظیم الشان محفل میلادالنبی ﷺ گزشتہ رات منعقد ہوئی۔ منتظمین محفل میر برادران کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقے مراکیوال کی مرکزی جامع مسجد مجدد اعظم میں منعقد ہونے والی اس محفل میلادالنبی ﷺ میں پاکستان کے عظیم قراء حضرات، ثنا خوان مصطفی ﷺ، علمائے کرام اور پیران عظام نے شرکت کی۔
میر برادران کی جانب سے محفل میلادالنبی ﷺ میں شرکت کرنے والوں میں بذریعہ قرعہ اندازی 2 ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکلیں اور 2 عمرہ کے پیکج بھی دئیے گئے۔
– Advertisement –
DATE .DEC /8 /2024