سیالکوٹ میں مویشی پال حضرات کو بلا سود قرضے فراہم، آئندہ سال ایک ارب روپے مختص: ڈاکٹر وسیم عباس

News Image

سیالکوٹ:ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر وسیم عباس نے کہا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے تحت سیالکوٹ کے 373 مویشی پال حضرات کو دو کروڑ 30 لاکھ روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے مویشیوں کے لیے بہتر چارا مہیا کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 90 فیصد قرضے واپس وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ قرضے نادہندگان سے وصولی کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر وسیم عباس نے بتایاکہ یہ قرضے چھ ماہ کی مدت کے لیے فراہم کیے گئے تھے جن کی مالیت فی کس ایک لاکھ 35 ہزار سے پانچ لاکھ 40 ہزار روپے تک رہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ اسکیم آئندہ مالی سال 2025-26 میں بھی جاری رہے گی، اور اس کے لیے بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال اس اسکیم سے مستفید ہونے والے مویشی پال حضرات کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

DATE . June/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top