سیالکوٹ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن۔۔تیرہ مختلف تعلیمی اداروں بشمول چھ مقامی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔طلباء و طالبات کو شاندار مشقوں کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔ ان مشقوں میں ٹینک، آرٹلری گنز اور اینٹی ٹیرریزم کے ڈیموذ بھی شامل تھے۔جنرل آفیسر کمانڈنگ نے طلباء و طالبات کے ساتھ گفتگو کی اور پاکستان کے مستقبل کے لیے طلباءکے کردار پر زور دیا۔ طلباء و طالبات اور اساتذہ نے پاک فوج کے پروفیشنل اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس یادگار دن کے لیے پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
DATE .NOV / 26 /2024