سینئر ایرانی عہدیدار کی بیٹی کی شادی، دلہن کی مغربی عروسی لباس زیب تن کیے ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوگیا

سینئر ایرانی عہدیدار کی بیٹی کی شادی، دلہن کی مغربی عروسی لباس زیب تن کیے ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوگیا
اسکری گریب

ایران کے سینئر ترین دفاعی اور قومی سلامتی عہدیدار ریئر ایڈمرل علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو  نے تہران میں عوامی اور سیاسی حلقوں میں بھونچال برپا کر دیا۔

ریئر ایڈمرل علی شمخانی کا شمار ایران کے ان سینئر ترین عہیداروں میں ہوتا ہے جنہوں نے امریکا کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات میں حصہ لیا تھا اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں دلہن کے ساتھ ہال میں آتے دیکھا گیا۔

سینئر ایرانی عہدیدار کی بیٹی کی شادی، دلہن کی مغربی عروسی لباس زیب تن کیے ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوگیا
ریئر ایڈمرل علی شمخانی کا شمار ایران کے ان سینئر ترین عہیداروں میں ہوتا ہے جنہوں نے امریکا کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔ فوٹو فائل

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی تقریب گزشتہ برس اپریل میں منعقد ہوئی تھی تاہم ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ کو مغربی طرز کا جدید ترین لباس پہنے دیکھا گیا اور تقریب میں موجود دیگر خواتین بھی بغیر حجاب کے نظر آ رہی تھیں۔

رئیر ایڈمرل علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ علی شمخانی کو تمام عہدوں سے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

ایک اخبار نے علی شمخانی کی تصویر کے ساتھ ہیڈلائن لکھی ’’ اسکینڈل نے دفن کردیا‘‘، جبکہ صحافی عامر حسین موصلا نے سوشل میڈیا پر لکھا ایرانی عہدیدار اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر یقین نہیں رکھتے، وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی زندگی اجیرن رہے۔

DATE . Oct/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top