سینیٹر اسحاق ڈارکی قازقستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

News Image

استنبول:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں منعقدہ 51ویں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ مرات نورتیلو سے ملاقات کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اکتوبر 2025 میں پاکستان کے متوقع اعلیٰ سطح کے دورے کا خیر مقدم کیا جو دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا-

DATE . June/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top