
کوالالمپور :نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں 32ویں آسیان علاقائی فورم کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق والالمپور میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر ہو نے والی ملاقات میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء کونسل کے اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔
DATE . July/11/2025