سیکرٹری خارجہ کی مختلف ملکوں کے سفیروں کو پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ

News Image

اسلام آباد:وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے مختلف ملکوں کے سفیروں کو پاکستان، افغانستان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے سفیروں کوتازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو اجاگر کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کی قومی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے لئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

DATE . Oct/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top