
ملتان:اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور مایہ ناز لیگ سپنر شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے۔
شاداب خان نے یہ سنگِ میل ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں عبور کیا، جہاں انہوں نے محمد رضوان کو آؤٹ کر کے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 88 اننگز میں سر انجام دیا۔
شاداب پی ایس ایل میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ اعزاز وہاب ریاض، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی حاصل کر چکے ہیں۔
شاداب خان کی یہ کارکردگی انہیں پی ایس ایل کے کامیاب ترین اسپنرز کی صف میں شامل کرتی ہے، اور ان کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔
DATE . Apr/25/2025