شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رکھنے والی خواتین فیمنسٹ نہیں: تانیشا مکھرجی

شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رکھنے والی خواتین فیمنسٹ نہیں:  تانیشا مکھرجی
فائل فوٹو

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کاجول کی بہن اداکارہ  تانیشا مکھرجی نے شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلق رکھنے والی خواتین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تنیشا مکھرجی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اکثر مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ان خواتین کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی جو شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات جوڑتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جو خواتین شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کرتی ہیں وہ فیمنسٹ (حقوق نسواں کی علمبردار) نہیں ہوتیں، درحقیقت وہ خواتین کی ہی مخالف ہیں! کیونکہ کسی اور کے شوہر کے ساتھ تعلق رکھنا اس کی بیوی کی توہین ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ اس میں مرد کا بھی قصور ہے کیونکہ اس کا کردار کمزور ہے اور جو خواتین شادی شدہ مردوں کے پیچھے پڑتی ہیں وہ محض بدکردار ہیں، انہیں ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل نہیں ہونا چاہیے۔

DATE . 22/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top