شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ سامنے آگئی

شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا سے دوری کیوں اختیار  کی؟ وجہ سامنے آگئی
فائل فوٹو

 مذہب کی خاطر  موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی لوک گلوکارہ شازیہ خشک نےباپردہ انٹرویو میں مداحوں کو حیران کردیا۔

سابق  گلوکارہ شازیہ خشک گزشتہ کئی عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں تاہم اب اچانک سوشل میڈیا پر  سامنے آئی ویڈیو میں شازیہ خشک  نے موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار  کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔

 https://www.youtube.com/shorts/kTNekeqqI3Q

 ویڈیو میں شازیہ خشک نے بتایا کہ پاکستان کے معروف نعت خواں مرحوم جنید جمشید کی وفات نے اُن پر گہرا اثر ڈالا   اور اس کے بعد انھوں نے موسیقی سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

 شازیہ خشک کے مطابق  2018 میں انھوں نے گلوکاری چھوڑ دی تھی  ان کے جڑواں بچے ہیں جو بیرون ملک مقیم  ہیں،  وہ اکیلی ہیں  لیکن  انھیں یقین ہے کہ اللہ کبھی کسی کو اکیلا نہیں چھوڑتا، اور پھر  اللہ نے انھیں ہدایت دی اور ان کی سوچ بدلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اب وہ روایتی ملبوسات، جلد سے متعلق مصنوعات اور زیورات پر مشتمل ایک چھوٹا کاروبار چلارہی ہیں۔

واضح رہے کہ شازیہ خشک معروف سندھی لوک گلوکارہ تھیں  جنہیں  ’لال میری پت‘ گانے نے  شہرت کی بلندی کو پہنچا دیا تھا۔

DATE . 17/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top