شام پر اسرائیلی بمباری،سینئر حزب اللّٰہ کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیل کی جانب سے شام پربھی حملے جاری ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق شام میں تازہ حملے میں سینئرحزب اللہ کمانڈر شہیدہوگئے ہیں۔سینئر حزب اللّٰہ کمانڈر علی موسیٰ دقدوق کوفضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔علی موسیٰ دقدوق 2007ء میں عراق میں امریکی فوج پر حملے میں ملوث تھے۔ کربلا میں امریکی بیس پر حملے میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔اس حملے کے بعد امریکی فورسز نے علی موسیٰ دقدوق کو حراست میں لیا تھا۔عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد عراقی حکومت نے دقدوق کو رہا کر دیا تھا۔

DATE . NOV / 23 / 2024

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top