شاہین شاہ آفریدی “ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس” کی ٹیم کے کپتان مقرر، ٹیم کا اعلان بھی کردیاگیا

News Image

لاہور :ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی گئی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔
25 سالہ شاہین نے نہ صرف سب سے زیادہ19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں۔ سکندر رضا (11 میچز، 254 رنز، 2 نصف سنچریاں اور 10 وکٹیں) اور فخر زمان (13 میچز، 439 رنز 4 نصف سنچریاں ) نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل ٹیم میں جگہ حاصل کی ہے۔
پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی شامل ہیں۔
23 سالہ پاکستان انٹرنیشنل حسن نواز، جنہیں ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر بھی قرار دیا گیا (12 میچز، 399 رنز، ایک سنچری 3 نصف سنچریاں ) تجربہ کار آل راؤنڈر فہیم اشرف (12 میچز، 163 رنز، 17 وکٹیں) اور 27 سالہ ابرار احمد ( 12میچّز17 وکٹیں ) شامل ہیں۔
کراچی کنگز، جس نے 22 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں ایلیمینیٹر 1 میں قلندرز سے ہارنے سے پہلے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، اس کے بھی تین کھلاڑی اس پی ایس ایل ٹیم میں شامل ہیں۔ کپتان ڈیوڈ وارنر (11 میچز، 368 رنز 3 نصف سنچریاں ) اوپننگ پارٹنر جیمز ونس (378 رنز، ایک سنچری 3 نصف سنچریاں ) تیز بولر حسن علی (10 میچز، 17 وکٹیں) جبکہ خوشدل شاہ (11 میچز، 253 رنز،ایک نصف سنچری اور سات وکٹیں) 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے۔ ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان، جنہوں نے 12 میچوں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے449 رنز کے ساتھ بیٹنگ میں سرفہرست رہنے پر حنیف محمد کیپ حاصل کی، ٹیم کا حصہ ہیں۔
پی ایس ایل الیون کی لائن اپ کو پشاور زلمی کے نوجوان باصلاحیت فاسٹ باؤلر علی رضا نے مکمل کیا ہے جنہوں نے 9 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس الیون میں 1. فخر زمان (لاہور قلندرز)،2. صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (وکٹ کیپر)،3. ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز)،4. جیمز ونس (کراچی کنگز)
5. حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) ،6. سکندر رضا (لاہور قلندرز)،7. فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)،8. شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) (کپتان)،9. حسن علی (کراچی کنگز)
10. علی رضا (پشاور زلمی) ایمرجنگ،11. ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)،12. خوشدل شاہ (کراچی کنگز) (12ویں کھلاڑی ) شامل ہیں ۔

DATE . May/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top