شاہ رخ نے کس فلم کا بقیہ 95 لاکھ روپے معاوضہ لینے سے انکار کردیا تھا؟ پروڈیوسر کا انکشاف

شاہ رخ نے کس فلم کا بقیہ 95 لاکھ روپے معاوضہ لینے سے انکار کردیا تھا؟ پروڈیوسر کا انکشاف
ایک انٹرویو میں کے سی بوکاڈیا نے ماضی میں بالی وڈ کے بڑے ستاروں کے پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرنے کے طریقے کے حوالے سے گفتگو کی/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت کے معروف فلم ساز کے سی بوکاڈیا نے  شاہ رخ خان کی جانب سے فلم کا بقیہ لاکھوں روپے معاوضہ نہ لینے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کے سی بوکاڈیا نے ماضی میں بالی وڈ کے بڑے ستاروں کے پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرنے کے طریقے کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، جیکی شروف اور رجنی کانت جیسے اداکاروں نے کبھی پروڈیوسرز پر اپنے ذاتی عملے  کے اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن نے کبھی اپنے عملے کی تنخواہ پروڈیوسر سے وصول نہیں کی،  شاہ رخ خان، سلمان خان، رجنی کانت، ان سب کا طرز عمل یہ ہی رہا ، انہوں نے کبھی پروڈیوسرز کو اپنے عملے کی ادائیگی کرنے پر مجبور نہیں کیا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی بھی ڈالی کہ سینئر اداکار اکثر فلم کی ٹیم کے ساتھ کھانا کھاتے تھے اور سیٹ پر موجود ہر فرد کے ساتھ بغیر کسی تفریق کے گھل مل کر رہتے تھے۔

فلم ساز نے شاہ رخ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلم ‘ہم تمہارے ہیں صنم’ کیلئے شاہ رخ خان کو 2 کروڑ روپے میں سائن کیا تھا لیکن  1.05 کروڑ روپے ادا کر دیے تھے جب کہ 95 لاکھ روپے کی رقم ادا ہونا باقی تھی تو شاہ رخ خان نے ان کے بیٹے سے کہا کہ وہ فلم ساز کے لیے اپنے دل میں موجود احترام کی وجہ سے باقی رقم نہیں لینا چاہتے۔

DATE . 7/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top