شرقپور کے مٹی کے کوزے والے گلاب جامن، سو سالہ روایت اور بے مثال ذائقہ

News Image

شیخوپورہ: لاہور کے قریب واقع تحصیل شرقپور اپنی ایک خاص سوغات، مٹی کے کوزے میں بند گلاب جامن کے لیے بھی پہچانی جاتی ہے۔ تقریباً 100 سال سے یہاں سوجی، گھی، چینی اور کھوئے کے آمیزے سے تیار ہونے والے یہ لذیذ گلاب جامن نہ صرف اپنی تیاری کے خاص انداز بلکہ ذائقے میں بھی منفرد ہیں۔
اِن گلاب جامنوں کے ساتھ گرما گرم چاشنی بھی پیش کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے انہیں خریدنے کے لیے دور دراز شہروں سے لوگ شرقپور کا رخ کرتے ہیں۔ یہ مٹی کے کوزوں میں بند گلاب جامن نہ صرف مہمانوں کی تواضع کے لیے بہترین ہیں بلکہ شرقپور آنے والوں کے لیے ایک یادگار تحفہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔
شرقپور میں سینکڑوں افراد اس خاص سوغات کی تیاری سے منسلک ہیں اور یہ گلاب جامن ان کے روزگار کا اہم ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی ایک خاص پہچان بھی بن چکے ہیں۔ اگر آپ بھی کبھی لاہور کے قریب شرقپور شریف آئیں تو مٹی کے کوزے میں بند ان مزیدار گلاب جامن کا ذائقہ ضرور لیجیے گا

DATE .May/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top