شنگھائی ماسٹرز ،امریکہ کے جینسن بروکسبے ،فرانس کے بینجمن بونزی دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے

News Image

امریکہ کے جینسن بروکسبے اور فرانس کے بینجمن بونزی شنگھائی ماسٹرز کے دوسرےمرحلے میں پہنچ گئے۔اٹلی کے متایو ارنالڈی،پرتگال کے نونو بورجس،چلی کے ایلجیندرو تابیلو اور چین کے بو۔ین چاؤ کیتے بھی اپنے میچز میں فاتح رہے۔

شنگھائی میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ماسٹرز 1000ٹورنامنٹ راؤنڈ آف 128 میں جینسن بروکسبے نے جاپان کےجیمز کینٹ ٹراٹر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔بروکسبے نے ٹراٹر کو سات۔6اور چھ۔1 سے ہرایا۔

فرانس کے بینجمن بونزی نے امریکہ کے رائیلی اوپلکا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی۔بونزی نے اوپلکا کو سات۔6اور چھ۔4سے زیر کیا۔

اٹلی کے متایو ارنالڈی نے جاپان کے ریی۔ساکاموتو کو سات۔6اور چھ۔4 سے مات دے کر دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔

پرتگال کے نونو بورجس نے نیدرلینڈز کے بوٹک وین ڈی زینڈ شلپ کو سات۔6 اور سات۔6 سے ہرا کر راؤنڈ آف 64 کا ٹکٹ حاصل کیا۔چلی کے ایلجیندرو تابیلو نے امریکہ کے مارکس گیرون ، چین کے بو۔ین چاؤ کیتے نے ارجنٹینا کے یواں۔ مانوئیل سیرنڈولو کو شکست دی۔

DATE . Oct/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top