بیجنگ() 2025 ورلڈ ڈیزائن کیپیٹل کانفرنس (WDCC2025) ” ڈیزائن ترقی کو فروغ دیتا ہے” کے موضوع کے ساتھ شنگھائی میں شروع ہوئی۔ شنگھائی کے میئر گونگ زنگ اور چائنا میڈیا گروپ کی نائب صدر شنگ بوو نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ یہ کانفرنس 28 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران دو موضوعاتی فورمز اور 40 سے زائد پروفیشنل فورمز کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریباً ایک ہزار ملکی اور بین الاقوامی ماہرین، کاروباری اداروں کے نمائندے، ڈیزائنرز کانفرنس میں ڈیزائن کی جدت میں نئے رجحانات اور تعاون پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں “شنگھائی ڈیزائن سٹی کی 15ویں سالگرہ کی اچیومنٹ بک” کا اجراء کیا گیا۔ 2010 میں یونیسکو کے “ڈیزائن سٹی” بننے کے بعد سے، شنگھائی کی ڈیزائن انڈسٹری کا پیمانہ 1.6 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں 2025 کے “شنگھائی ڈیزائن 100+” عالمی مقابلے اور 2025 کے “فرنٹیئر ڈیزائن انوویشن ایوارڈ” (FDP) کے نتائج کا اعلان کیا گیاہے۔
DATE . Sep/26/2025