شوال میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ دانیال سمیت چار جوانوں کو وفاقی وزیرداخلہ کا زبردست خراجِ عقیدت

News Image

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے شوال میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل، نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ لیفٹیننٹ دانیال سمیت چاروں شہداء نے جرات و بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 6 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان شہداء نے اپنا قیمتی لہو دے کر دہشتگردوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ دانیال اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔

DATE . May/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top