شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز شریف

News Image

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء کی ملاقات ہوئی۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر وزیراعلیٰ نے خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر دونوں وزراء نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اظہارِ اعتماد کو اعزاز قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوامی خدمت کے مشن میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور، ملکی حالات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے وزیراعلیٰ کے پرامن پنجاب کے وژن کو سراہا اور کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں امن و امان کی فضا میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت دیتے ہوئے صوبائی وزیر محنت کو مقررہ اجرتوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

DATE . Oct/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top