شہریوں کے لیے خوشخبری،پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

News Image

اسلام آباد:حکومتِ پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

DATE . Aug/1/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top