شہنشاہ قوالی مقبول احمد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 14 سال بیت گئے

کراچی: قوالی کے بے تاج بادشاہ مقبول احمد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے، مگر ان کی آواز اور فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ شہنشاہ قوالی کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔مقبول احمد صابری 1945 میں بھارتی ریاست کلیانہ میں پیدا ہوئے۔ قوالی کی ابتدائی تربیت انہوں نے اپنے والد عنایت حسین صابری اور بڑے بھائی غلام فرید صابری سے حاصل کی۔ انہوں نے کم عمری میں ہی قوالی کے میدان میں قدم رکھا، اور جلد ہی اپنی جادوئی آواز کے باعث بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔اپنے بھائی غلام فرید صابری کے ساتھ “صابری برادران” کی حیثیت سے قوالیوں کے ذریعے جو مقام حاصل کیا، وہ آج بھی قوالی کی دنیا میں ایک مثال ہے۔ ان کی مشہور قوالیوں “بھر دو جھولی ” اور “تاجدارِ حرم” کو آج بھی سدا بہار حیثیت حاصل ہے۔مقبول احمد صابری کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے “تمغہ حسن کارکردگی” سے بھی نوازا گیا۔ وہ 21 ستمبر 2011 کو دل کے عارضے کے باعث اس دارِ فانی سے رخصت ہوئے، مگر ان کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا۔

DATE . Sep/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top