
حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ اور تدفین آ ج بیروت میں کی جارہی ہے ۔۔ جنازےکا اجتماع بیروت کے مضافات میں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہوگا۔۔بعد ازاں ان کو ائیرپورٹ روڈ کےقریب سپرد خاک کیا جائے گا۔۔ جنازےکے اجتماع سےحزب اللہ سربراہ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔۔
لبنان کے حکام کے مطابق جنازے اور تدفین میں پورے ملک اور خطے سے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے ۔۔ نماز جنازہ میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی شرکت کا بھی امکان ہے ۔۔حزب اللہ نے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں ۔۔جنازے کے اجتماع کے موقع پر بیروت ایئرپورٹ مکمل طور پر بند رہے گا ۔۔ حسن نصر اللہ گزشتہ برس 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/24/2025


