شیخوپورہ : وفاقی وزیررانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جب ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا ۔۔ تمام جماعتوں کو ملک کی خاطر ملک بیٹھنا ہو گا۔۔ پی ٹی آ ئی کو بھی ملک میں دہشت گردی کے خا تمے کیلئے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔۔ ۔ شیخوپورہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی حکومت کے بجائے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا کہتے ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ کئی بار کہہ چکی کہ سیاسی لوگوں سے بات کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور انکی ٹیم کی شب وروز کی محنت سے ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔پاکستان کو دنیا کی بڑی معیشت بنائیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات کی بہتری کی آئی ایم ایف سمیت عالمی ادارے بھی تعریف کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے بجلی سستی کی۔ آئندہ بھی بجلی مزید سستی کرنے کے ساتھ ٹیکسز میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

DATE . Apr/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top